Mar ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • شامی فوج نے اسرائیل کا طیارہ مارگرایا

شام کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ اس کے ایئر ڈیفنس یونٹ نے صوبہ حمص کے شہر پالمیرا کے قریب اسرائیل کا ایک جنگی طیارہ مار گرایا ہے۔

شام کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے چار جنگی طیاروں نے لبنان کی فضائی حدود کو عبور کرتے ہوئے شام کے علاقے پالمیرا میں شامی فوج کے ایک مرکز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی لیکن شامی فضائیہ کے ایئرڈیفنس یونٹ نے میزائل فائر کرکے ایک اسرائیلی جنگی طیارے کو مارگرایا جبکہ باقی تین طیارے فرار ہوگئے۔

شام کی مسلح افواج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے شام کی فضائی حدود کی خلاف ورزی دہشت گرد گروہ داعش کی حمایت میں کی تھی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل دہشت گردوں کے پست حوصلوں کو بلند کرنے اور شامی افواج کی کامیابیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش  کررہا ہے۔

شام کی مسلح افواج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ اپنی سرزمین میں اسرائیل کی ہر طرح کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیارہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج اس قسم کے اقدام کی تکرار کی صورت میں اس کا بھرپور جواب دے گا۔

ٹیگس