Mar ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۹ Asia/Tehran
  • باکو میں چھٹی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کا انعقاد

افغانستان کے بارے میں چھٹی ہارٹ آف ایشیا کانفرنس آذربائیجان کے دارالحکومت باکو میں ختم ہوگئی۔

جمعے روز ہونے والی اس کانفرنس میں ایران سمیت ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے رکن ملکون نے شرکت کی۔ کانفرنس میں افغانستان کی امداد، ایشیا کے ملکوں کی ترقی اور کانفرنس کی آئندہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ایران کی وزارت خارجہ میں مغربی ایشیا کے امور کے ڈائریکٹر رسول اسلامی نے ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں ایران کی نمائندگی کی۔ رسول اسلامی نے کانفرنس کو سودمند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کانفرنس میں شریک ملکوں نے افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں میں شرکت کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی۔ افغانستان کے حوالے سے قائم یہ کانفرنس، چھے گروہوں پر مشتمل ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران، کانفرنس کے تعلیمی گروپ کی قیادت کر رہا ہے۔ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے ایران سمیت چودہ ممالک رکن ہیں۔

ٹیگس