Oct ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • چین نے ہندوستان کے خلاف شکایت کر دی

چین کی وزارت تجارت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ ان کے ملک نے الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹریوں کے داخلی مینوفیکچررز کو غیر منصفانہ سبسڈی دینے کے لیے، ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن ڈبلیو ٹی او میں ہندوستان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: گلوبل ٹائمز میں آج بدھ کو شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ کے نمائندے نے ڈبلیو ٹی او تنازعات کے تصفیے کے طریقہ کار کے تحت ہندوستان کے ساتھ مشاورت کے لیے باضابطہ درخواست جمع کرائی ہے۔ یہ درخواست ہندوستان میں الیکٹرک گاڑیوں اور بیٹریوں کی تیاری اور ترقی سے متعلق سبسڈی کے بارے میں ہے۔
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہندوستان کے اقدامات نیشنل ٹریٹمینٹ کے اصول سمیت متعدد وعدوں کی خلاف ورزی ہیں، اور ایک قسم کی درآمداتی متبادل سبسڈی شمار ہوتی ہے، جو ڈبلیو ٹی او کے ضوابط کے تحت واضح طور پر ممنوع ہے۔
چین کی وزارت تجارت نے یہ بھی کہا کہ وہ اپنی گھریلو صنعتوں کے جائز حقوق اور مفادات کے مؤثر طریقے سے دفاع کے لیے، پرعزم اقدامات کرے گا۔
چین نے ہندوستان پر زور دیا ہے کہ وہ ڈبلیو ٹی او کے تحت اپنی ذمہ داریوں کی پاسداری کرے اور اپنی غلطیوں کی جلد از جلد اصلاح کرے۔

 

 

ٹیگس