ناوابستہ تحریک کے اجلاس میں بے رابط مسئلہ اٹھائے جانے پر ایرانی مندوب کا ردعمل
تہران – ارنا – نا وابستہ تحریک کے وزرائے خاجہ کے اجلاس میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے خلیج فارس کے تین ایرانی جزیروں کا بے ربط مسئلہ اٹھائے جانے کو ایرانی مندوب نے افسوسناک قرار دیا ہے
سحرنیوز/ایران: ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لئے جانے والے ایرانی وفد کے رکن اور وزارت خارجہ کے شعبہ بین الاقوامی امن وسیکورٹی کے ڈائریکٹر جنرل محمد حسن نژاد پیر کوہی نے خلیج فارس کے تین ایرانی جزیروں کا مسئلہ اٹھانے کے متحدہ عرب امارات کے مندوب کے اقدام کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
انھوں نےکہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مندوب نے ناوابستہ تحریک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں تحریک کے اراکین کے درمیان اتحاد ویک جہتی کی تقویت کی بات کرنے کے بجائے ، بالکل بے ربط موضوع اٹھایا ہے۔
محمد حسن نژاد پیر کوہی نے سبھی علاقائی اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ اچھی ہمسائگی اور دوستی کی تقویت پر مبنی ایران کے اصولی موقف پر زور دیا اورکہا کہ سبھی ملکوں کو ایک دوسرے کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کا احترام کرنا چاہئے۔
ناوابستہ تحریک کے اجلاس میں ایرانی وفد کے رکن نے تنب بزرگ، تنب کوچک اور ابوموسی، تینوں جزیروں کے ایران کا اٹوٹ حصہ ہونے پر زور دیا اور کہا کہ ایران کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کے منافی ہر دعوی مسترد ہے۔
انھوں نے متحدہ عرب امارات کو دعوت دی کی تفرقہ انگیز باتیں کرنے کے بجائے اپنی توانائیاں پڑوسی ملکوں کے درمیان تعاون اور دوستی کے استحکام نیز اس علاقے اور انسانیت کو لاحق اصلی خطرے یعنی جارح اور نسل کش صیہونی حکومت کی توسیع پسندی اور جنگ افروزی کے مقابلے پر صرف کرے۔