مختلف علاقوں میں شامی فوج کی کامیابیاں
شامی فضائیہ نے جوبر، عربین، زملکا اور حرستا میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کر دیا جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے درعا میں زبایر-خبب روڈ پر عبداللہ الطنش نامی ایک دہشت گرد سرغنہ کو ہلاک کر دیا۔
شامی فوج نے اسی طرح دیرالزور ایئرپورٹ کے مشرق میں ایک فوجی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی، دہشت گردوں کی کوشش کو ناکام بنا دیا جبکہ مقابر کے مضافات میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو اپنے حملے کا نشانہ بنایا جس میں دہشت گردوں کو خاصا نقصان پہنچا۔
شمالی علاقے میں بھی شامی فوج نے داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کر کے اس گروہ کے کئی عناصر کو ہلاک کر دیا۔
دوسری جانب شام میں مسلح گروہوں کے کوآرڈینیٹر نے اعلان کیا ہے کہ رقہ کے مغرب میں طبقہ شہر میں العریض روڈ پر امریکہ کے پیر کے روز کے حملے میں بیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔