شام: جوبر میں دسیوں دہشت گردوں کی ہلاکت
شامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جوبر کے شمال میں شامی فوج کی کارروائی میں ڈیڑھ سو سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
شام کے ایک فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ دارالحکومت دمشق کے مشرقی مضافات میں واقع جوبر کے شمال میں المعامل نامی علاقے میں شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈیڑھ سو سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
شام کے اس ذریعے کا کہنا ہے کہ شامی فوج کی اس کارروائی میں سینکڑوں کی تعداد میں دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
شامی فوج نے اسی طرح بموں سے لیس تین گاڑیوں کو تباہ اور داعش گروہ کے سات خودکش حملہ آوروں کو شامی فوج کے ٹھکانوں پر پہنچنے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا۔
شامی فوج نے جوبر کے شمال میں معامل العزل نامی علاقے میں محاصرہ توڑنے کے لئے دہشت گرد گروہوں کے حملے کو بھی پسپا کر دیا۔ اس کارروائی مں بھی دسیوں دہشت گرد مارے گئے۔