امریکی طیاروں کی بمباری سے درجنوں افراد جاں بحق
https://urdu.sahartv.ir/news/islamic_world-i276614-امریکی_طیاروں_کی_بمباری_سے_درجنوں_افراد_جاں_بحق
موصل میں جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Mar ۲۴, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • امریکی طیاروں کی بمباری سے درجنوں افراد جاں بحق

موصل میں جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔

عراق کے شہر موصل میں امریکی اتحادی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

ذرائع نے واضح کیا کہ لڑائی کی شدت اور آزاد کرائے جانے والے علاقوں پر داعش کی جانب سے میزائل داغے جانے کے باعث شہری دفاع کی ٹیموں کو ملبے کے نیچے سے شہریوں کو نکالنے کے عمل میں مشکلات کا سامنا ہے ۔

موصل میں داعش کے چنگل سے فرار کرنے والے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔