Mar ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۳ Asia/Tehran
  • مختلف علاقوں میں شامی فوج کی کامیابیاں

شامی فوج نے دمشق، دیرالزور اور حماہ میں داعش اور جبہت النصرہ کے ٹھکانوں کو تباہ کرتے ہوئے ان دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کے مطابق شامی فوج نے دمشق کے جنوب مشرق میں واقع بئرالقصب کے علاقے میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر شدید گولہ باری جس میں دسیوں دہشت گرد ہلاک اور ان کی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

ایک فوجی ذریعے کے مطابق شامی فوج نے دیرالزور کے جنوب مغرب میں المقابر اور ایرپورٹ کے اطراف کے علاقوں میں دہشت گردوں پر حملہ کیا جس میں متعدد دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی دو بکتر گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔

شام کی فضائیہ نے بھی ان علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ حماہ کے شمال میں بھی شامی فوج نے عقیربات، سلمیہ اور مورک میں دسیوں دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کے ٹینکوں، اور دسیوں گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔

شامی فوج نے صوبے حماہ کے مختلف علاقوں خاص طور سے کوکب نامی علاقے میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ اور اس علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرتے ہوئے کوکب میں امن قائم کر دیا۔ 

ٹیگس