Apr ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۳۱ Asia/Tehran
  • دمشق نے کبھی بھی کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کئے، ولید المعلم

شام کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے کیمیائی ہتھیار عراق اور ترکی سے شام پہنچائے ہیں اور دمشق اس کی اطلاع کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کے ادارے کو دے چکا ہے۔

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے جمعرات کو دمشق میں ایک پریس کانفرنس میں شامی فوج کی جانب سے ادلب میں کیمیائی اسلحے کے استعمال کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادلب کے خان شیخون علاقے میں شامی فوج کا پہلا فضائی حملہ منگل کو انجام پایا تھا اور اس میں النصرہ دہشت گرد گروہ کے اسلحے کے گودام کو نشانہ بنایا گیا تھا- 

شام کے وزیر خارجہ نے ایک بار پھر تاکید کے ساتھ کہا کہ شامی فوج نے پہلے بھی اپنے عوام یا دہشت گردوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں کئے ہیں اور نہ ہی وہ آئندہ کرے گی-

ولید معلم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شام، خان یونس میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے لئے تحقیقاتی کمیٹی کی تشکیل کی حمایت کرتا ہے، تاکید کے ساتھ کہا کہ اس بات کی ضمانت ہونا چاہئے کہ تحقیقاتی کمیٹی سیاست سے کام نہیں لے گی-

اس سے قبل شام کے چیف آف آرمی اسٹاف نے ایک بیان میں تاکید کے ساتھ کہا تھا کہ دہشت گرد گروہ اس وقت میدان جنگ میں ناکامی کی بنا پر اپنی شکست چھپانے کے لئے جھوٹے دعوے کر رہے ہیں-

 

ٹیگس