شامی فوج کی کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاک
Apr ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۹ Asia/Tehran
شامی فوج نے ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
شامی فوج کے جاری کردہ بیان کے مطابق غاویہ صیدا شاہراہ پر ایک کار بم کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا کیا گیا جس کے نتیجے میں چھے دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔دمشق کے مشرق میں واقع القابون کی وادی میں شامی فوج کی ایک کارروائی کے دوران جبہہ النصرہ نامی دہشت گرد گروہ کے ایک کمانڈ سینٹر کو تباہ کردیا گیا۔ایک اور اطلاع کے مطابق شامی فوج نے شمالی حلب کے نواحی علاقے خربت عندان جبکہ طبقہ شہر کے نواحی علاقے عائد کبیر کو داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔شامی فوج نے شمالی حماہ کے مختلف علاقوں پر جبہہ النصرہ نامی دہشت گرد گروہ کے حملوں کو ناکام اور انہیں بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا ہے۔