Apr ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۶ Asia/Tehran
  • کیمیائی ہتھیاروں کے حوالے سے امریکیوں کے جھوٹے دعوے

ایران اور شام کے وزرائے دفاع نے شام میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے امریکیوں کے جھوٹے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کے لئے بین الاقوامی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی تشکیل کا مطالبہ کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير دفاع بريگيڈيئر جنرل حسين دہقان  نے اپنے شامی ہم منصب ليفٹيننٹ جنرل فہد جاثم الفريج كے ساتھ ايک ٹيلی فونی گفتگو میں شام پر امريكی جارحيت كے حوالے سے عالمی فيكٹ فائنڈنگ كميٹی كی تشكيل پر تبادلہ خيال كيا.

اس موقع پر ایران اور شام کے وزرائے دفاع نے كہا كہ ايسی كارروائيوں سے دہشت گردوں كے خلاف جنگ ميں شامی عزم اورمضبوط ارادوں پر كوئی اثر نہيں پڑے گا۔انہوں نے دہشتگردوں كے خلاف فوجی آپريشن ميں شدت اور باہمی تعاون كے فروغ پر اتفاق كيا.

ایران اور شام کے وزرائے دفاع کے مابین ٹيلی فونی گفتگو ایسے میں ہوئی ہے کہ جب روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ امریکا شام میں کیمیائی حملوں کی سازش کر رہا ہے۔

روس کے صدر ولاد یمیر پوٹن نے کہا ہے کہ ہمارے پاس خفیہ معلومات ہیں کہ امریکا شام میں جعلی کیمیائی حملوں کی تیاری کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ گزشتہ ہفتے شام کے صوبے ادلب میں ہونے والے کیمیائی حملوں کی آزاد تحقیقات کو یقینی بنائے کیونکہ امریکا جھوٹے الزام لگا کر شام کے صدر بشار الاسد کو بدنام کرنے کی سازش میں ملوث ہے۔

دوسری جانب اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ایران، روس اور شام کے سہ فریقی اجلاس میں شرکت کے لئے جمعہ کے روز ماسکو کا دورہ کریں گے.

 

ٹیگس