طالبان کے حملے میں ایک افغان فوجی جنرل کی ہلاکت
Apr ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
افغانستان کے صوبے بغلان میں طالبان گروہ کے حملے میں افغان فوج کا ایک جنرل ہلاک ہو گیا۔
کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے قندوز کے گورنر ہاؤس کے ترجمان محمود دانش نے اعلان کیا ہے کہ طالبان نے یہ حملہ پیر کو خان آباد کے علاقے میں کیا جس میں عبدالحی عطائی نامی ایک فوجی جنرل ہلاک ہو گیا۔
محمود دانش کے مطابق اس افغان فوجی جنرل کو طالبان گروہ نے اس وقت اپنے حملے کا نشانہ بنایا جب وہ قندوز سے بغلان جا رہا تھا۔
طالبان کے اس حملے میں متعدد افغان فوجی بھی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں تاہم اب تک ان کی صحیح تعداد کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔