حلب میں دھماکہ متعدد جاں بحق اور زخمی
شمالی شام کے شہر حلب میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم سے کم چھے افراد جاں بحق اور تیس سےزائد زخمی ہوگئے ہیں
شامی ذرائع ابلاغ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ یہ بم دھماکا شام میں ہونے والی جھڑپوں میں مارے جانے والے ایک شخص کی تشییع جنازہ کے دوران ہوا ہے- علاقے کے بعض ذرائع ابلاغ نے اس دھماکے کو دہشت گردانہ کارروائي قرار دیا ہے - بعض کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ دھماکا ایک شامی فوجی کے پاس رکھے ہوئے دھماکا خیز مواد کی وجہ سے ہوا ہے- ابھی تک مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں - العالم ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ دہشت گردوں اور مزاحمتی فورس کے درمیان ہونے والے معاہدے کی بنیاد پر جن مسلح افراد کو زبدانی اور مضایا سے باہر نکلنا تھا ، انھوں نے شہر سے نکلے سے پہلے اپنے اڈوں کو آگ لگا دی- شام ،چھے برسوں سے امریکہ اور علاقے میں اس کے اتحادی ممالک سعودی عرب ، قطر اور ترکی کے حمایت یافتہ داعش اور جبہت النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کی دہشت گردانہ کارروائیوں کے سبب بحران کا شکار ہے--