Apr ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۲ Asia/Tehran
  • امیر کویت نے ایرانی قاری کو اعزازی شیلڈ سے نوازا

کویت میں ہونے والے قرآن کریم کے بین الاقوامی مقابلوں میں ایرانی قاری کو ممتاز قاری قرار دیا گیا اور امیرکویت کے ہاتھوں اعزازی شیلڈ سے نوازہ گیا

کویت کی وزارت اوقاف کی جانب سے اس ملک میں منعقد ہونے والے حفظ و قرائت کے آٹھویں بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا کے انہتر ملکوں کے ایک سو پچیس قاریوں نے حصہ لیا اور قرآت و تجوید کے میدان میں مقابلہ کیا- ان مقابلوں میں تینتیس سالہ ایرانی قاری مجتبی بیگی کو ممتاز قاری قرار دیا گیا اور امیر کویت شیخ صباح الاحمد نے مجتبی بیگی کو اعزازی شیلڈ سے نوازہ جبکہ دوسرے ایرانی قاری محمد فلاحی نے حفظ کےمیدان میں مقابلہ کیا -  کویت کے نائب وزیراوقاف کے مطابق حفظ و قرآئت کے آٹھویں بین الاقوامی مقابلوں کے موقع پر قرآن کریم کی ماہرانہ نشستین منعقد کی گئیں جن میں علوم قرآن کے اساتذہ و ماہرین نے حصہ لیا-  

ٹیگس