داعش کے اڈوں پر الحشدالشعبی کی گولہ باری
عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی نے کرکوک کے الحویجہ علاقے میں داعش کے اڈوں پر گولہ باری کی ہے-
العالم کی رپورٹ کے مطابق صوبہ کرکوک کے الحویجہ علاقے میں عراقی عوامی رضاکار فورس نے کئی دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی ایک فوجی گاڑی کو تباہ کر دیا-
درایں اثنا عراق کی فیڈرل پولیس نے مغربی موصل کے ایزدی علاقے میں ایک گیارہ سالہ لڑکی کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا- داعش کے عناصر نے اس ایزدی لڑکی کو اغوا کر لیا تھا-
عراق سے ایک اور رپورٹ کے مطابق اس ملک کے فوجیوں نے صوبہ الانبار میں واقع الرمادی شہر کے جنوب میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا- ان کارروائیوں میں چھے تکفیری دہشت گرد ہلاک ہوئے-
درایں اثنا نینوا آپریشن کے کمانڈر عبدالامیر رشید یاراللہ نے کہا ہے کہ النصر اور والثورہ محلے کی عراقی فورس نے موصل کے داہنے کنارے کو داعش دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا-
عراقی فوج اور رضاکار فورس، اب تک مغربی شہر موصل کے اسّی فیصد علاقے کو آزاد کرا چکی ہے اور اب صرف کچھ ہی علاقے منجملہ تلعفر، الحضر اور البعاج ہی داعش کے قبضے میں باقی بچے ہیں-