Oct ۲۳, ۲۰۲۳ ۱۰:۵۰ Asia/Tehran
  • عراق میں امریکی چھاؤنی عین الاسد پر اسلامی استقامتی گروہوں کے حملے، تین امریکی ہلاک، چھ زخمی

امریکا کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر عراق کے اسلامی استقامتی گروہوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں تین امریکی فوجی ہلاک اور چھے زخمی ہوئے ہیں

سحرنیوز/ عالم اسلام: عراق کی المعلومہ نیوز ایجنسی نے ایک باخبر سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر عراق کے اسلامی استقامتی گروہوں کے میزائل اور ڈرون حملوں میں تین امریکی فوجی ہلاک اور چھے زخمی ہوئے ہیںاس رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو دن میں امریکا کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر ہونے والے حملوں میں امریکی فوج کو جانی نقصان پہنچا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک غیر ملکی کنٹریکٹ فوجی ہے اور دو ریگولر امریکی فوجی ہیں اور زخمی ہونے والے سبھی چھے فوجی امریکی ہیں۔

مذکورہ سیکورٹی ذریعے نے بتایا ہے کہ امریکا کی عین الاسد فوجی چھاؤنی پر ان حملوں میں چھاؤنی کا ایک واچ ٹاور تباہ ہوگیا، ایک رن وے کو نقصان پہنچا اور چھاؤنی کی ایک عمارت میں آگ لگ گئی ۔یاد رہے کہ عراق کے اسلامی استقامتی گروہوں نے بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے مظلوم عوام پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کی امریکا کی جانب سے حمایت کے جواب میں مغربی عراق میں عین الاسد امریکی فوجی چھاؤنی اور شمالی عراق میں الحریر فوجی اڈے پر میزائل اور ڈرون حملے کئے گئے ہیں۔

ٹیگس