افغانستان میں دسیوں طالبان کی ہلاکت
Apr ۲۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
مشرقی افغانستان میں دسیوں طالبان دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی خبریں ملی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مشرقی افغانستان کے صوبہ ہرات کے گورنر ہاؤس کے ترجمان جیلانی فرہاد نے کہا ہے کہ ضلع شینڈنڈ میں طالبان کے درمیان جھڑپ میں کم سے کم پچیس طالبان ہلاک اور بتّیس دیگر زخمی ہو گئے-
اس رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں ایک افغان شہری بھی ہلاک اور چھے زخمی ہوئے ہیں-
ہرات کے گورنر ہاؤس کے ترجمان نے مزید کہا کہ افغانستان کی کئی فوجی چوکیوں پر طالبان کا حملہ پسپا کر دیا گیا-