Apr ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
  • یمن: عبد ربہ منصور ہادی کے خلاف مظاہرہ

یمن میں اس ملک کے مستعفی اور مفرور صدرعبد ربہ منصور ہادی کے خلاف مظاہرہ ہوا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق  یمن کے عوام نے کل نماز جمعہ کے بعد عدن میں عبد ربہ منصور ہادی کے خلاف نعرے لگائے اورعدن کے گورنر عیدروس الزبیدی کی برطرفی کا مطالبہ کیا۔

گزشتہ ہفتے عدن میں ہتھیاروں کے ایک گودام میں ہونے والے دھماکے میں منصور ہادی کی مستعفی حکومت سے وابستہ 7 فوجی اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوئے تھے۔

عدن کے پولیس چیف نے گزشتہ سال اگست کے مہینے میں کہا تھا کہ سکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ دہشتگرد گروہ عدن میں ہونے والے دھماکوں،عوام کے قتل عام اور دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

 

ٹیگس