May ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • شام: دیرالزور میں داعش کے کئی اڈے تباہ

شامی فوج نے فضائیہ کی مدد سے صوبہ دیرالزور میں داعش دہشت گردوں کے اڈوں کو تباہ کر دیا۔

شامی فوج کے جنگی طیاروں نے داعش کے زیرقبضہ علاقوں پر پرواز کر کے دیرالزور کے پانچ علاقوں میں دہشت گردوں کے اڈوں پر بمباری کی اور ان کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کر دیا-

درایں اثنا داعش دہشت گردوں نے صوبہ دیرالزور کے مضافات میں حملہ کر کے سات شامی شہریوں کو شہید کر دیا-

دوسری جانب شامی فوجیوں نے صوبہ حلب کے مضافات میں آپریشن کر کے داعش کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو زخمی کر دیا-

واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ سے سعودی عرب، ترکی اور امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں نے پیدا کیا ہے اور اس کا مقصد، شام کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنا ہے-

ٹیگس