افغانستان: 100 سے زائد دہشتگرد ہلاک و زخمی
May ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۰ Asia/Tehran
افغان وزارت دفاع کے مطابق دیگر شدت پسند صوبہ ننگرہار ،کپیسا،پکتیا،غزنی ، لوگر ، ارزگان، غور، بدخیس، فریاب، بغلان، سرائے پل،سمنگان اور بدخشان میں آپریشنز کے دوران مارے گئے جبکہ صوبہ پکتیا میں امریکی ڈرون حملے میں حقانی نیٹ ورک کے 3 کمانڈر مارے گئے ۔
افغان وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں طالبان کے فرضی ضلعی گورنرسمیت 87 دہشت گرد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 11 کو گرفتار کرلیا گیا۔ آپریشن کے دوران مارے جانے والے طالبان رہنماؤں کی شناخت استاد تورجان اور قاری فدی محمد کے نام سے ہوئی ہے جو صوبہ ہلمند کے ضلع موسی قلعہ میں دیگر دہشت گردوں سمیت مارے گئے۔ اس کے علاوہ صوبہ قندھار کے ضلع شورباک میں القاعدہ کے 2 ارکان مارے گئے۔