May ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۱ Asia/Tehran
  • صوبہ حمص کے بعض حصوں پر شامی فوج کا کنٹرول

شام کی فوج نے صوبہ حمص کے بعض حصوں پر اپنا کنٹرول قائم کر لیا ہے۔

شام کے عسکری ذرا‏ئع کے مطابق فوج نے مشرقی حمص میں الطفحہ کے اسٹریٹیجک ٹیلوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
شامی فوج نے داعش دہشت گردوں کے ساتھ شدیدجھڑپ میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک اور ان کی کئی گاڑیوں کو تباہ کر دیا جو بھاری ہتھیاروں سے لیس تھیں۔
دوہزارچودہ میں ہونے والی جنگ بندی معاہدے کے مطابق دہشت گردوں نے شہر حمص کے رہائشی علاقوں سے پسپائی اختیار کر لی تھی تاہم بعض علاقوں پر ان کا قبضہ برقرار ہے۔
حمص ، دمشق اور حلب کے بعد شام کا تیسرا سب سے بڑا شہر ہے۔
درایں اثنا العالم نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے شمال مشرقی دمشق کے قابون نامی علاقے سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے دوران دھماکا خیز مواد تیار کرنے والی ایک فیکٹری اور اسلحوں کے ایک بڑے گودام کو اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا۔

ٹیگس