سعودی فوجیوں کی ہلاکت
May ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۰ Asia/Tehran
یمن کی فوج اورعوامی رضا کار فورسزکے حملے میں تعز میں کئی جارح سعودی اور اس کے آلہ کار فوجی ہلاک ہو گئے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اورعوامی رضا کار فورسزنے صوبہ تعز کے علاقے الضباب میں حملہ کرکے کئی جارح سعودی اور اس کے آلہ کار فوجیوں کو ہلاک اور ان کے اڈوں کو تباہ کردیا ہے۔
یمن کی فوج اورعوامی رضا کار فورسز کی بدھ کے روز بھی صوبہ تعز کے علاقے بیربا شا اور اسی طرح صوبہ مارب اور حجہ میں کارروائیوں میں کئی جارح سعودی اور اس کے آلہ کار فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔
سعودی عرب نے مارچ 2015 میں امریکہ کی حمایت سے یمن پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوئے
ٹیگس