آل سعود کا مقصد علاقے میں قبائلی جنگ چھیڑنا ہے : تحریک انصار اللہ
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ سعودی حکومت کی فتنہ انگیزی کا مقصد علاقے میں تباہی پھیلانا اور قبائلی جنگ چھیڑنا ہے۔
یمن کے المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے مزید کہا کہ علاقے کے حالات اور سب سے بڑھ کر یمن پر امریکی و سعودی جارحیت اور ملت بحرین کی مظلومیت اور عراق و شام سمیت دیگر ملکوں کے حالات، ایسے واضح حقائق ہیں جو علاقے میں ظالم و منافق طاقتوں کی حقیقت و ماہیت کو برملا کر رہے ہیں-
عبدالملک الحوثی نے کہا کہ ملت یمن، بحرین، عراق اور شام کے خلاف ہولناک جرائم اور ان کی زندگی کے بنیادی ڈھانچے تباہ کئے جانے سے سامراج کے مذموم مقاصد کا پتہ چلتا ہے-
تحریک انصاراللہ کے رہنما نے سامراجی طاقتوں اور ان کے منافق ایجنٹوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلم امۃ کے درمیان تعاون اور اتحاد کو مضبوط بنانے کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ غاصب جارحین اور ان کے خائن ایجنٹوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تمام محاذوں پر عوام کی موجودگی ترجیحات میں ہونا چاہئے-