May ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۴ Asia/Tehran
  • افغانستان: طالبان کے متعدد عناصر کی ہلاکت

افغان ذرائع نے شمالی افغانستان کے صوبے قندوز میں طالبان گروہ کے سات افراد کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

افغان ذرائع کی رپورٹ کے مطابق افغان سیکورٹی اہلکاروں نے منگل کے روز ڈرون طیارے کا استعمال کرتے ہوئے صوبے قندوز میں ملّا قلی کے علاقے میں طالبان گروہ کے خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس میں طالبان گروہ کے سات افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان سرغنہ ملّا اسماعیل بھی شامل ہیں۔

ملا اسماعیل طالبان کا ایک سینیئر کمانڈر تھا جو دشت ارچی میں طالبان گروہ کی کمان سنبھالے ہوئے تھا۔

افغان حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے اس سرغنہ کی ہلاکت، قندوز، بغلان اور تخار صوبوں میں طالبان گروہ پر کاری ضرب ہے۔

ٹیگس