متحدہ عرب امارات میں عوام کی سرکوبی بند کرنے کا مطالبہ
Jun ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۷ Asia/Tehran
عرب دنیا میں انسانی حقوق کے بارے میں برطانوی تنظیم نے، متحدہ عرب امارات سے عوام کی سرکوبی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب ذرائع کے مطابق، عرب دنیا میں انسانی حقوق سے متعلق ایک تنظیم نے جس کا دفتر برطانیہ میں ہے متحدہ عرب امارات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوام کی سرکوبی اور آزادی اظہار رائے کی خلاف ورزی کا سلسلہ بند کردے۔
مذکورہ تنطیم کے بیان میں کہا گیا ہے کہ، متحدہ عرب امارت کے اٹارنی جنرل آفس کو دہشت گردی کے الزام میں قید افراد کی سزائے قید کی مدت پوری ہونے کے بعد بھی انہیں رہا نہ کرنے کا اختیار حاصل ہے جو غیر منصفانہ اور غیر قانونی ہے۔
انسانی حقوق سے متعلق برطانوی تنظیم کے بیان کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دہشت گردی کے الزام میں قید لوگوں کو پہلے اغوا کرکے زبردست تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا ہے۔