Jun ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۱ Asia/Tehran
  • شام: درعا کے مختلف علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا

شامی فوج نے درعا شہر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کارروائی جاری رکھتے ہوئے پناہ گزینوں کے کیمپ کے کچھ حصوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے جنوبی شہر درعا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں جبہت النصرہ سمیت مختلف دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی شروع کی ہے۔شام کے باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ شامی فوج نے اپنی پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے درعا شہر کے مغرب میں پناہ گزینوں کے کیمپ کے کئی علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا کر دیا۔حکومت شام نے درعا کے علاقے میں فوج اور بھاری فوجی ساز و سامان منتقل کر دیا ہے اور دمشق حکومت کا یہ فیصلہ دہشت گرد گروہوں کی تشویش و بوکھلاہٹ کا باعث بنا ہے۔دوسری جانب امریکہ کے داعش مخالف نام نہاد اتحاد نےعراق اور شام کی سرحد پر الزّقف کے علاقے میں فری سیرین آرمی کی حمایت میں اپنا دوسرا فوجی اڈہ قائم کر دیا ہے جس کا مقصد دہشت گردوں کو ہتھیار اور فوجی سامان فراہم کرنا ہے۔

دہشت گرد گروہوں سے وابستہ ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ امریکہ کا یہ فوجی اڈہ جدید قسم کے فوجی وسائل و آلات سے لیس ہے۔

ٹیگس