حماہ کے مشرق میں داعش کے مقابلے میں شامی فوج کی کامیابی
Jun ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۴ Asia/Tehran
شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے حماہ کے مشرقی مضافات میں داعش دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار علاقوں کو آزاد کرا لیا۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج اور عوامی رضاکاروں نے پیر کے روز مغربی شام میں حماہ کے مشرقی مضافاتی علاقے سلمیہ کے مشرق میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اہم اسٹریٹیجک علاقوں سالم تین، سالم چار، سالم پانچ اور سالم چھے کو دہشت گردوں کو قبضے سے آزاد کرا لیا۔ایک اور خبر یہ ہے کہ شمالی شام میں حلب سے ملانے والے راستے کے اطراف میں داعش دہشت گرد گروہ اور شامی فوج کے درمیان شدید جنگ جاری ہے یہ لڑائی العذیب کے علاقے میں ہو رہی ہے ۔