افغان صدر کی طالبان کو مذاکرات کی پیشکش
افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک میں قیام امن کے لیے طالبان کے ساتھ مذاکرات کو ضروری قرار دیا ہے۔
کابل میں افغانستان کے حوالے سے ہونے والی بین الاقوامی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان کی مذاکرات میں شمولیت کے بغیر ملک میں قیام امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
صدر اشرف غنی نے کہا کہ طالبان جس ملک میں چاہیں ہم ان کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر طالبان مذاکرات پرآمادہ نہ ہوں تو وہ کابل میں بھی مذاکرات کرسکتے ہیں اور ان کی حکومت طالبان تحفظ کی مکمل ضمانت فراہم کرنے کے لیے بھی تیار ہے۔
افغانستان کے صدر نے متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر طالبان مذاکرات پر تیار نہ ہوئے تو حکومت افغانستان ، اقوام متحدہ سے ان کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی درخواست کرے گی۔
انہوں نے کانفرنس میں شریک ملکوں سے اپیل کی کہ وہ افغانستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کے لیے مل کر ہمارے ساتھ تعاون کریں۔
کابل پروسس کے نام سے افغانستان میں قیام کے بارے میں عالمی اجلاس سخت حفاظتی انتظامات کے تحت منگل سے کابل میں شروع ہوگیا ہے۔