Jun ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۳ Asia/Tehran
  •  سعودی اتحاد سے قطر باہر

یمن کے خلاف سعودی اتحاد میں شامل قطر کے فوجی دوحہ واپس پہنچ گئے۔

 آناتولی نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے یہ فوجی، گذشتہ دو برس سے یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ کے خلاف اور اس ملک کی مستعفی حکومت کی حمایت میں برسرپیکار تھے-

 سعودی عرب کے فوجی اتحاد کی سینٹرل کمان نے پیر کو اس اتحاد سے قطر کے فوجیوں کو نکال دینے کی خبر دی تھی-

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے قطر کی جانب سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کی حمایت اور دیگر ملکوں میں مداخلت کا مسئلہ اٹھا کر دوحہ کے ساتھ اپنے سیاسی و سفارتی تعلقات ختم کرنے کے ساتھ ہی اس پر اپنے زمینی، بحری اور فضائی راستے بند کر دیئے ہیں-

ٹیگس