مغربی موصل میں عراقی فوجیوں کی ایک اور کامیابی
عراقی فوج نے شمالی صوبے نینوا کے صدر مقام موصل کے مغرب میں الزنجیلی کے پچاس فیصد علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے-
لبنان کے المیادین ٹی وی کے رپورٹر عبداللہ بدران کے مطابق عراقی فوجیوں نے الزنجیلی کے علاقے میں دہشت گردوں کی جانب سے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کو عبور کرتے ہوئے کئی علاقوں سے دہشت گردوں کا صفایا اور دہشت گردوں کی متعدد ایسی کاروں کو تباہ کر دیا کہ جنھیں وہ بم دھماکوں کے لئے استعمال کرنا چاہتے تھے۔ایک اور رپورٹ کے مطابق عراقی فوجیوں نے موصل کو آزاد کرانے کی کارروائی جاری رکھتے ہوئے کئی علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا اور وہ شہر موصل کے قدیمی علاقے میں باب سنجار پہنچ گئے۔عراق کے عوامی رضاکاروں نے بھی شام سے ملنے والے عراقی کے سرحدی علاقے تل صفوک میں اس راستے کا کنٹرول بھی اپنے ہاتھ میں لے لیا کہ جہاں سے دہشت گردوں کو مدد پہنچتی رہی ہے۔