ایران وافغانستان کےتعلقات کوفروغ دینے پرتاکید
افغانستان کے اعلی سطحی سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی وفد نے جو اس وقت اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر ہے ایران وافغانستان کے تعلقات کوفروغ دینے پرتاکید کی ہے۔
افغان وفد اور ایرانی حکام کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے جامع معاہدے کے حوالےسے مذاکرات کے پہلے دور کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پرافغان قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ یما کرزی نے اس حوالے سے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور افغانستان دہشتگردی، منشیات کی اسمگلنگ، منظم جرائم اور شرپسند گروپوں جیسے مشترکہ خطرات سے نمٹنے کے لئے اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دیں گے. منعقدہ مذاکرات کا مقصد اسلامی جمہوريہ ايران اور افغانستان کے درميان اقتصادی، سيکورٹی، مہاجرين، پانی اور ثقافتی امور کے شعبوں ميں تعاون کو وسعت دينے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔
نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے ایشیا اور مشرق وسطی کے امورابراہیم رحیم پور نے مذاکرات کی افتتاحی تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمین امید ہے منعقدہ مذاکرات میں دونوں ممالک پائیدار مفادات کے تحفظ کے حوالے سے اہم قدم اٹھائیں گے۔ واضح رہے کہ ايرانی وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے گزشتہ مہينے افغانستان کے دورے کے موقع پر افغان صدرمحمد اشرف غنی کے ساتھ ايک ملاقات ميں ان پانچ کميٹيوں کی تشکيل پر اتفاق کيا تھا۔