Jun ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۵۸ Asia/Tehran
  •  بحرین میں دہشتگردی کی تمام تر ذمہ داری آل خلیفہ پرعائد ہوتی ہے

بحرین کے علماء نے ایک بیان میں نبیل عبدالله السمیع کے اہلخانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ملک میں دہشتگردی کی ذمہ داری آل خلیفہ حکومت پرعائد ہوتی ہے۔

العہد کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے علماء نے اس بیان میں بحرینی عوام کی جاری سرکوبی اورغیر قانونی قتل عام کو رکوانے کے لئے عالمی برادری سے فوری طور پر مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

بحرین کے علماء نے اس بیان میں آل خلیفہ حکومت کے مخالف نبیل عبدالله السمیع کے قتل کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نبیل عبدالله السمیع کا آخری عمر تک آل خلیفہ کے ایجنٹوں اور خفیہ اداروں نے پیچھا کیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے آل خلیفہ کے خلاف جدوجہد جاری رکھی۔

بحرین کے علماء نے اس بیان میں کہا کہ نبیل عبدالله السمیع کے اہلخانہ کو آل خلیفہ کے آلہ کاروں نے ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا حتی ان کے گیارہ سالہ بیٹے پر بھی تشدد کیا گیا۔

واضح رہے کہ نبیل عبدالله السمیع کو چند روز قبل منامہ کے مغرب میں واقع علاقے ابوصیبع میں آل خلیفہ کے ایجنٹوں اور آلہ کاروں نے شہید کردیا۔

 

ٹیگس