حمص میں شامی فوج کی پیش قدمی
Jun ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
شام کے فوجی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوج نے صوبے حمص کے مشرقی مضافاتی علاقے ارک کے مشرق میں ظہر عباہ نامی علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کے ان فوجی ذرائع کے مطابق شامی فوج نے اپنے اتحادیوں کے تعاون سے ظہر عباہ کے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
اس کارروائی میں کئی دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کی گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
دریں اثنا شام کی فضائیہ نے صوبے حمص کے مشرقی مضافاتی علاقوں ابو التبابیر، ابو فاطور، جب حبل اور رسم الطویل نامی علاقوں میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
اس سے قبل شامی فوج نے تدمر کے مشرق میں تین پمپنگ مراکز کے قریب الہیل گیس فیلڈ کی طرف پیش قدمی کی تھی۔