Jun ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۹ Asia/Tehran
  •  افغانستان میں آٹھ طالبان کی ہلاکت

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے دو صوبوں میں فوج کی کارروائیوں میں کم سے کم آٹھ طالبان ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔

 افغانستان کی وزارت دفاع نے پیر کو ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ صوبہ اروزگان کی شورا نامی علاقے میں فوج کی کارروائیوں میں طالبان کے چار دہشت گرد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے جبکہ طالبان کے مقامی کمانڈر تورخان کو گرفتار کر لیا گیا-

اسی طرح  صوبہ وردک کی چاک تحصیل میں ایک اور کارروائی میں طالبان کے چار افراد ہلاک ہو گئے-

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان فوج نے آٹھ دستی بم ناکام بنا دیئے اور بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود  ضبط کر لیا جبکہ فوج کی ایک گشتی گاڑی کو، جو طالبان نے اغوا کر لی تھی، واپس لے لیا گیا-

واضح رہے کہ افغانستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے ابھی حال ہی میں طالبان اور داعش سے وابستہ دیگر دہشت گرد گروہوں  کے خلاف اپنی کارروائیاں تیز کر دی ہیں-

 

ٹیگس