الضلیعیات پر شامی فوج کا مکمل کنٹرول
شام کے صوبہ حمص کے الضلیعیات علاقے پر فوج کا مکمل کنٹرول ہو گیا۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے حمص اور دیرالزور صوبوں کی سرحدوں اور حمیمہ کے مضافات میں الضلیعیات کے علاقے پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا-
ان کارروائیوں میں داعش کے کئی دہشت گرد ہلاک اور بھاری مقدار میں ان کا فوجی ساز و سامان تباہ ہو گیا-
شامی فوج کے انجینیئروں کی ٹیم نے اس علاقے سے بارودی سرنگوں کو بھی صاف کرنا شروع کر دیا- یہ بارودی سرنگیں داعش نے نصب کر رکھی تھیں-
شامی فوج نے شہر دیرالزور اور اس کے مضافات میں المقابر، البانو راما، محیط الفوج ایک سو سینتیس اور حی الرشیدیہ علاقوں میں بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دیئے جانے کی خبر دی ہے-
فوج کی ان کارروائیوں میں داعش کے بیس دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ بھاری مقدار میں ان کا اسلحہ اور گولہ بارورد تباہ کر دیا گیا-
قابل ذکر ہے کہ شامی فوج پانچ سال کے بعد سنیچر کو صوبہ دیرالزور میں داخل ہوئی ہے اور اس صوبے کے کئی علاقوں کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے-