Jun ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۶ Asia/Tehran
  •   حمص کے الوعر محلے میں اسرائیلی ساخت کے ہتھیاروں کا انکشاف

شام کے شہر حمص کے الوعر محلے میں اسرائیلی ساخت کے ہتھیار ملے ہیں۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا نے رپورٹ دی ہے کہ شہر حمص کے الوعر محلے سے بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنائے جانے کی کارروائی کے دوران شامی فوج کو مختلف قسم کے فوجی ساز و سامان ملے ہیں جو اسرائیلی ساخت کے ہیں-

شامی فوج کو یہ ہتھیار البّر اسپتال کے قریب ایک گڈھے سے ملے ہیں-

الوعر سے بارودی سرنگوں کی صفائی کے دوران العاصی پل کے قریب دہشت گردوں کی ایک سرنگ کا بھی پتہ چلا ہے جو شہر حمص کے دوسرے محلوں کو ایک دوسرے سے ملاتی ہے اور اس میں ریل کی پٹری بھی بچھی ہوئی ہے جس کا مقصد فوجی ساز و سامان منتقل کرنا تھا-

اس سے قبل بھی شامی فوج کو شہر حمص کی صفائی کے دوران امریکی ساخت کے طرح طرح کے میزائل اور اسرائیلی ساخت کے مارٹر گولے مل چکے ہیں-

 

ٹیگس