سعودی فوجی چھاونی پر میزائلی حملہ
Jul ۰۵, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۴ Asia/Tehran
یمنی فوج نے جارح سعودی عرب کے جیزان کے علاقے میں واقع المعزاب فوجی چھاونی پر زلزال-2 میزائل سے حملہ کیا ہے۔
خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمنی فوج نے جیزان میں سعودی عرب کی المعزاب فوجی چھاؤنی پر زلزال-2 میزائل داغا جس کے نتیجے میں چھاؤنی کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ اس حملے میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی بھی ہلاک اور زخمی ہو گئے ہیں۔
یمنی فوج نے پیر کو بھی جیزان کے الراحہ علاقے میں، جہاں سعودی فوجی تعینات تھے، زلزال دو میزائل فائر کیا تھا جس میں کئی سعودی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
دوسری جانب سعودی جنگی طیاروں نے گزشتہ روز یمن کے صوبہ الحدیدہ میں کمران جزیرے میں پانی کی فلٹریشن کی تنصیبات اور حیس سے الخوخہ جانے والی شاہراہ پر بمباری کی ہے۔