Jul ۰۶, ۲۰۱۷ ۲۰:۴۶ Asia/Tehran
  • شام میں ترکی کا تباہ کن منصوبہ

شام کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے حلب میں اعزاز کے علاقے پر ترکی کی جارحیت، شام میں تباہی پھیلانے کے لئے حکومت انقرہ کے منصوبے کا حصہ ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے جمعرات کے روز اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام اپنے مراسلے میں تاکید کے ساتھ اعلان کیا ہے کہ شام کے علاقے اعزاز پر ترکی کا حملہ، شام کے اقتدار اعلی اور بین الاقوامی قوانین نیز شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے تاکید کی ہے کہ شامی حکومت اور فوج پوری توانائی سے اپنے ملک کا دفاع اور تکفیری دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔

شمالی شام میں واقع اعزاز کے مضافات میں موجود ذرائع‏ نے رپورٹ دی ہے کہ ترکی نے شام کے حکومت مخالف مسلح گروہ کی حمایت کے لئے اعزاز علاقے میں کافی اسلحہ اور گولہ بارود منتقل کر دیا۔

ٹیگس