طالبان کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہئے: اشرف غنی
افغانستان کے صدر نے اس ملک میں جنگ اور اختلافات کے خاتمے کے لئے حکومت کے ساتھ طالبان کے مذاکرات پر تاکید کی ہے۔
افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے اتوار کو کابل میں نگرانی و انسجام بورڈ کے بیسویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالات، طالبان کے حق میں نہیں ہیں اور اگر یہ گروہ حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار نہیں ہوگا تو اسے اقوام متحدہ کی دہشت گرد گروہوں کی فہرست میں شامل کر دیا جائے گا۔
اس اجلاس میں غیرملکی سفراء بھی موجود تھے۔ اشرف غنی نے مزید کہا کہ طالبان نے امن کے لئے مذاکرات کے لئے ابھی تک آمادگی ظاہر نہیں کی ہے اور اسے قوم و حکومت کے ساتھ صلح کر لینا چاہئے۔
افغانستان کے صدر نے کہا کہ ملک میں نسلی سطح پر پائی جانے والی ناراضگی پیچیدہ اور گہری ہے اور اس ناراضگی کا بڑا حصہ عدم توجہ اور امتیازی سلوک کی وجہ سے ہے کہ جو پہلے سے چلا آ رہا ہے۔