Jul ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۲ Asia/Tehran
  • داعش نے ابوبکرالبغداد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

دہشت گرد گروہ داعش نے اپنے سرغنہ اور نام نہاد خلیفہ ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

عراق کی سومریہ نیوز ایجنسی کے مطابق دہشت گروہ داعش کی جانب سے جاری ہونے والے ایک مختصر بیان میں ابوبکر البغدادی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئے خلیفہ کا اعلان جلد کردیا جائے گا۔ مذکورہ عراقی ذریعے کے مطابق، دو روز قبل تک تلعفر شہر میں ابوبکر البغدادی کی موت کے بارے میں کسی بھی قسم کے اظہار رائے پر پابندی عائد تھی جس کے پیش نظر توقع کی جارہی تھی کہ اس کی موت کی جلد تصدیق کردی جائے گی۔
العالم ٹیلی ویژن نے بھی سومریہ نیوز ایجنسی کے حوالے سے بتایا ہے کہ ماضی کے برخلاف کسی بھی طرح کے پیشگی پروپیگنڈے کے بغیر، ابوبکر البغدادی کی موت کی خبر سامنے آنے کے بعد، داعش کی صفوں میں کھلبلی مچ گئی ہے اور اس گروہ کے ارکان کے ذہنوں میں کئی طرح کے سوالات پیدا ہوگئے ہیں۔

ٹیگس