ونزوئيلا : وائٹ ہاؤس کے بیانات مہذب اصولوں کی "کھلی توہین"
اقوام متحدہ میں وینزویلا کے سفیر نے اس ملک کے وسائل کے بارے میں امریکی صدر کے حالیہ دعووں کی مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی "بے رحمانہ" خلاف ورزی اور نوآبادیاتی عمل قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا:اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں، سیموئل مونکاڈا نے 14 دسمبر کو سامراج سے مقابلے کے عالمی دن کے موقع پر واشنگٹن سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کا احترام کرے۔
وینزویلا کے سفیر کا یہ بیان ٹرمپ کے اِس دعوے کے بعد سامنے آیا ہے کہ وینزویلا کی زمین اور تیل کے وسائل عملی طور پر امریکہ کی "ملکیت" ہیں اور انہیں اس ملک کے اختیار میں دیا جانا چاہیے۔ وینزویلا کے سفیر نے وائٹ ہاؤس کے بیانات کو مہذب اصولوں کی "کھلی توہین" قرار دیا اور کہا کہ یہ انیسویں صدی کی نوآبادیاتی پالیسیوں کی طرف واپسی کی نشاندہی کرتا ہے۔
مونکاڈا نے مزید کہا کہ امریکی صدر تاریخ کا رخ پیچھے کی طرف موڑ کر وینزویلا کو اپنی کالونی بنانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ بین الاقوامی تعلقات پر "افراتفری اور تباہی" مسلط کر رہی ہے۔
وینزویلا کے سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ روایتی نوآبادیات کو کنٹرول کے "نئے اور تباہ کن طریقوں" سے تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مونکاڈا نے بیرونی تسلط کے شکار فلسطین اور پورٹو ریکو سمیت دیگر علاقوں کے ساتھ بھی یکجہتی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسی صورتحال انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے سے متصادم ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر نے واشنگٹن اور کراکاس کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان وینزویلا کے تیل اور توانائی کے وسائل کے بارے میں دعووں کو دہراتے ہوئے اس ملک کو اس کے قدرتی وسائل ضبط کرنے کی دھمکی دی ہے۔
امریکی صدر نے وینزویلا سے امریکی کمپنیوں کو نکالے جانے پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اشتعال انگیز دعویٰ کیا کہ انہوں نے یعنی وینزویلا نے ہمارا تیل اور توانائی لے لی ہے، ہم اسے واپس لیں گے، ونزویلا نے اسے غیر قانونی طور پر ہم سے لیا، ہماری کمپنیوں کو باہر نکال دیا اور ہم سب کو واپس لینا چاہتے ہیں۔ اُدھر ونزویلا کے خلاف امریکہ کی جارحانہ پالیسیوں پر روس سے سخت ردعمل دیا ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel
روس کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں آیا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ، جو ایک منطقی اور عملی نقطہ نظر رکھتی ہے، مہلک غلطی نہیں کرے گی۔
روسی وزارت خارجہ نے ونزویلا کو اپنا دوست ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو کو امید ہے کہ امریکہ ایسی صورتحال میں داخل نہیں ہوگا جس کے "پورے مغربی نصف کرہ کے لیے غیر متوقع نتائج" ہوں