داعشی قیدیوں کے سلسلے میں آیت اللہ العظمی سیستانی کا موقف
Jul ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
عراق کے بزرگ مرجع تقلید آیت اللہ العظمی سیستانی نے گرفتار کئے جانے والے داعشیوں کے خلاف انتقامی کارروائی اور بدسلوکی سے گریز کا حکم دیا ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق مرجع تقلید اور بزرگ مذہبی پیشوا آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی نے اعلان کیا ہے کہ موصل آپریشن کے دوران گرفتار کئے جانے والے داعشیوں اور ان کے ساتھیوں پر تشدد اور ان کے ساتھ بدسلوکی جرم ہے۔
آیت اللہ العظمی سیستان نے اپنے حکم فرمایا ہے کہ گرفتار ہونے والے داعشیوں کو قانون کے سپرد کیا جانا اور عام شہریوں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانا ضروری ہے۔
قابل ذکر ہے کہ عراق کے شہر موصل کی آزادی کے لئے فوج اور رضاکارفورس کے آپریشن میں بڑی تعداد میں داعش دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔