Jul ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۰ Asia/Tehran
  • اردن میں اسرائیلی سفارت خانے میں فائرنگ 2 ہلاک

اردن میں اسرائیلی سفارت خانے پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

اردن کے دارالحکومت عمان میں اسرائیل کے سفارت خانے کے احاطے میں ہوئی فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔ اردن کے سیکورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی سفارت خانہ دارالحکومت کےانتہائی سیکورٹی والے علاقے میں واقع ہے اور فائرنگ کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کراسے فوری طور پر بند کردیا اور سفارتخانے کے اطراف فوج تعینات کردی گئی۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی سفارت خانے کے احاطے کی ایک عمارت میں کل ہوئی فائرنگ میں تین لوگوں کو گولی لگی جس سے ایک موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ ایک دیگر نے ہسپتال میں دم توڑا۔ زخمی کا ہسپتال میں علاج جاری ہے۔ اگرچہ انهوں نے یہ نہیں بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ کس طرح اور کیوں پیش آیا۔

حالیہ دنوں میں اردن کے شہریوں میں اسرائیل کے خلاف عوامی طور پر مخالفت میں اضافہ ہوا ہے۔ اردن کے حکام نے واقع مسجد الاقصی کے باہر اسرائیل کی جانب سے لگائے گئے  الیکٹرانک گیٹوں کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اسرائیل نے حال میں فلسطین کے ساتھ ہوئے تشدد کے بعد یہاں الیکٹرانک گيٹ لگا دیے گئے ہیں۔ تشدد اور الیکٹرانک گیٹوں کی مخالفت میں جمعہ کو اردن میں اسرائیل کے خلاف مظاہرہ میں شامل ہوئے ہزاروں لوگوں نے اسرائیل کے خلاف زبردست مظاہرے کئے اور صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

ٹیگس