افغانستان میں دسیوں طالبان ہلاک
افغانستان کے فوجیوں نے صوبہ غور کے شہر تیورہ کو طالبان سے قبضے سے آزاد کرانے کی اپنی کارروائیوں کے دوران دسیوں طالبان کو ہلاک کردیا۔
افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری نے ہفتے کو اعلان کیا کہ افغان فوجیوں نے صوبہ غور کے شہر تیورہ کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیوں کے دوران کم سے کم انسٹھ طالبان کو ہلاک کردیا ہے جن میں ان کے پانچ کمانڈر بھی شامل ہیں-
ان کارروائیوں میں چوّن طالبان زخمی بھی ہوئے ہیں-
افغان فوج کے ایک کمانڈر محمد ناصر ہدایت نے بھی کہا ہے کہ تیورہ شہر کو طالبان کے قبضے سے آزاد کرانے کے لئے گھر گھر میں کارروائیاں جاری ہیں-
صوبہ غور کے شہر تیورہ پر طالبان نے پچھلے دنوں قبضہ کرلیا تھا لیکن گذشتہ جمعرات کو افغان فوج نے اس شہر کو آزاد کرالیا ہے اور اب اس کو پوری طرح آزاد کرانے کے لئے افغان فوج اور سیکورٹی فورس کی کارروائیاں جاری ہیں-