شکست کے بعد صیہونی حکومت کی انتقامی کارروائیاں
بیت المقدس میں شکست کے بعد صیہونی حکومت نے فلسطینیوں کےخلاف انتقامی کارروائی شروع کردی ہے
لندن سے شائع ہونے والے روزنامہ القدس العربی نے منگل کو لکھاکہ صیہونی فوجیوں نے حالیہ دنوں میں شمالی قدس کے دیگر علاقوں سمیت قدیمی حصے کی دیوار کے قریب وادی الجوز محلے اور ابودیس علاقے میں قلندیاکیمپ اور جبل الزیتون پر حملہ کر کے کم سے کم اسیّ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا - اسرائیلی حکام نے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہنے اور مطلوبہ فلسطینیوں کی ایک فہرست بھی موجود ہونے کی خبر دی ہے-مسجدالاقصی کے دروازوں کو نمازیوں پر بند کرنے اور الیکٹرانیک گیٹ نصب کئے جانے پر فلسطینیوں کی جانب سے اور بین الاقوامی سطح پر بڑے پیمانے احتجاج اور مظاہروں کے بعد صیہونی حکومت ، مسجد کھولنے اور الیکٹرانیک گیٹ ہٹانے پر مجبور ہوگئی تاہم انتقامی کارروائی شروع کردی - صیہونی فوج نے چودہ جولائی سے مسجدالاقصی میں داخل ہونے کے لئے نئی شرائط عائد کردی تھیں-