طالبان کے حملے میں چھے افغان پولیس اہلکار جاں بحق
Aug ۰۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۳ Asia/Tehran
جنوبی افغانستان میں طالبان کے حملے میں چھے افغان پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ ہلمند کے حکام نے اعلان کیا ہے کہ یہ چھے افغان پولیس اہلکار بدھ کی صبح صوبہ ہلمند کے ناوہ ضلع میں ایک پولیس چوکی پر طالبان کے حملے میں مارے گئے ہیں - اس حملے میں تین پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں- طالبان نے گذشتہ دنوں ہرات ، ہلمند، بدخشاں اور بغلان سمیت کئی صوبوں میں اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں- افغانستان کے مختلف شہروں میں طالبان کی جانب سے بدامنی پھیلانے اور کئی شہروں اور دیہاتوں پر ان کے قبضے کے باعث افغان عوام کے درمیان شدید تشویش پیدا ہوگئی ہے-