Aug ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  •  سعودی جرائم کے جوابی حملے میں دو سعودی فوجی ہلاک

سعودی ذرائع ابلاغ نے یمن میں رضاکار فورس کے ساتھ جھڑپ میں دو سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے

سعودی عرب کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ جنوبی سعودی عرب کے سرحدی علاقے الربوہ میں یمن کی عوامی رضاکار فورس اور سعودی فوجیوں نے حملہ کرکے دوسعودی فوجیوں کو ہلاک کردیا - درایں اثنا یمن کی تحریک انصاراللہ سے وابستہ ذرائع نے ایسی تصاویر نشر کی ہیں جن میں انھیں جنوبی سعودی عرب کے عسیر علاقے کی مجاز چھاؤنی میں داخل ہوتے ہوئے دکھایا گیا ہے- ایک اور رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے شمالی یمن کے الجوف علاقے میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں جن میں بڑی تعداد میں سعودی اتحادی فوجی مارے گئے جبکہ ضلع المصلوب کے وادی ملحان علاقے پر حملے میں بڑی مقدار میں اسلحے اور فوجی ساز و سامان بھی ملے ہیں- سعودی عرب مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر حملے کرر ہا ہے- سعودی حملوں میں اب تک یمن کے تقریبا چالیس ہزار بے گناہ شہری شہید اورزخمی ہوچکے ہیں جبکہ اس ملک کی بنیادی تنصیبات پوری طرح تباہ ہو کر رہ گئی ہیں-

 

ٹیگس