افغانستان میں 4 امریکی فوجی ہلاک
Aug ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۸ Asia/Tehran
طالبان کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے پروان میں ایک امریکی ٹینک کو دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح الله مجاهد نے کہا ہے کہ گزشتہ رات ایک امریکی ٹینک کو بگرام فوجی اڈے کے قریب دھماکے سے اڑا دیا گیا جس کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک ہو گئے۔ ابھی تک آزاد ذرائع نے طالبان کے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
امریکہ کا سب سے بڑا فوجی اڈہ کابل کے شمال میں واقع ہے جس کا کنٹرول کچھ عرصہ قبل افغانستان کی وزارت دفاع کو دے دیا گیا تھا تاہم اب بھی اس کے کئی حصے امریکی فوج کے کنٹرول میں ہیں۔