Aug ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  •  شہر السخنہ پر فوج کا مکمل کنٹرول

شامی فوج نے سنیچر کو مشرقی حمص میں داعش کے آخری اڈے السخنہ کو بھی پوری طرح اپنے کنٹرول میں لے لیا

شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شہرالسخنہ کی آزادی کی کارروائی میں کئی داعشی دہشت گرد ہلاک اور ان کے جنگی ساز و سامان تباہ ہوگئے ہیں- شامی فوج اس وقت شہر سے بارودی سرنگوں کو صاف کرنے اور بموں کو ناکارہ بنانے میں مصروف ہے- اسٹریٹیجک اہمیت کا حامل شہر السخنہ تاریخی شہر تدمر سے پچاس کلومیٹر شمال مشرق میں اور شہر دیرالزور سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے- یہ شہر داعش دہشت گردوں کا سب سے بڑا اڈہ تھا- ایک اور رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے سنیچر کی شام کے علاقے رقہ اور حمص کی سرحد پر واقع الکدیر علاقے کے جنوب میں داعش کے اڈے سے صرف بیس کلومیٹر کے فاصلے پر اپنی فوجیں تعینات کر دی ہیں- پوری کامیابی سے فوج کی تعیناتی کے باعث شامی فوجی دستوں نے خربہ مکمان اور الکدیر کی جانب بیس کلومیٹر تک کے علاقے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے-

ٹیگس