مسجدالاقصی پر صیہونیوں کی یلغار
Aug ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
یہودی آبادکاروں اور صیہونی حکومت کی خفیہ ایجنسی کے عناصر نے آج پھر مسجدالاقصی پر حملہ کیا ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کم سے کم ستر یہودی آبادکار، اسرائیل کی خفیہ ایجنسی کے پندرہ اہلکاروں کے ساتھ مل کر آج صبح باب المغاربہ سے مسجد الاقصی میں گھس گئے اور مسلمانوں کو اشتعال دلانے لگے۔
درایں اثنا صیہونی فوجیوں نے اتوار کو شہرجنین کے جنوب مغرب میں ایک فلسطینی کو گھر جاتے ہوئے گرفتار کر لیا۔
صیہونی، اپنے توسیع پسندانہ اہداف کے حصول کے لئے مختلف علاقوں کے فلسطینیوں کو ہرروز اپنے حملوں کا نشانہ بناتے ہیں اور گرفتار کر لیتے ہیں۔
"الضمیر" نامی انسانی حقوق کی ایک تنظیم کے اعداد و شمار کے مطابق تقریبا سات ہزار فلسطینی نہایت بدترین حالات میں صیہونی جیلوں میں قید ہیں۔